• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں جاتے جاتے عوام پر پٹرول اور بجلی بم گرا گئے، سراج الحق

لاہور(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمراں جاتے جاتے عوام پر پٹرول اور بجلی بم گراگئے۔پی ڈی ایم نے گرانی کے خلاف لانگ مارچ کئے ، اقتدار میں آکر مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے، مہنگائی، بدامنی ، بے روزگاری سے پریشان عوام کے لیے جینا مشکل ہوگیا۔ سراج الحق نے بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، حکمران جاتے جاتے بھی عوام پر پٹرول اور بجلی بم گرا گئے، پٹرول اور ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں بیس روپے اضافہ ظلم کی انتہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید