کوئٹہ (اے پی پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔پولیس کے مطابق منگل کےروز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی زرغون آباد تھانے کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار وں پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل شوکت علی سید مہدی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پرپہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے علاقے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔