کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور گاڑی چوری میں ملوث گروہ کے تین کارندوں کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ پولیس کے مطابق انڈسٹریل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے کارندےدانیال کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی قبضے میں لے جبکہ شہید امیر محمد دستی پولیس نے ڈکیتی میں ملوث گروہ کے دو کارندوں امیر حمزہ اور محمد رمضان کو گرفتار کرکے دو ٹی ٹی قبضے میں لے لی۔