کوئٹہ(خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے آج یہاں ائیرپورٹ روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں کی تزئین و آرائش اور انہیں دلفریب اورخوبصورت بنانے کے حوالے سے سائٹس کادورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ائیرپورٹ روڈ اور ملحقہ علاقوں کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھاتے ہوئے14اگست سے قبل تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ تزئین وآرائش کے کام میں صوبے کی ثقافت اور تہذیب کو اجاگر کیا جائے تاکہ دیگر صوبوں سے آئے ہوئے لوگ ہماری ثقافت اور روایات کو بغور جائزہ لے سکیں۔انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹ روڈ کی تزئین و آرائش سے صوبے کے حوالے خوبصورت چہرہ اجاگر ہوگا لہذا اس کی تزئین و آرائش میں کوئی کسر چھوڑی نہیں رکھی جائے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنایا جائے تاکہ لوگ کوئٹہ کو ایک خوبصورت اور جدید شہر کے طور پر جانیے۔انہوں نے کہاکہ ائیرپورٹ روڈ اور چوراہوں پر لگائے مومنٹس اور یادگاری مجسموں کی بہتری اور انہیں اصل حالت میں رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کو متعلقہ حکام نے ائیرپورٹ روڈ اور ملحقہ سڑکوں کی تزئین و آرائش اور خوبصورت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور کام کے سلسلے میں بریفننگ دی جبکہ کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے انہیں مزکورہ کام 14اگست سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔