• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذکا اشرف اسلام آباد میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے خواہاں

کراچی (عبدالماجدبھٹی) سابق چیئرمین رمیز راجا کے دور میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوٹل اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کی پلاننگ ان کے جانے کے بعد ختم کردی گئی۔ اب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی چیف ذکا ء اشرف اسلام آباد میں بھاری سرمائے سےجدید اسٹیڈیم بنانے کے خواہاںہیں لیکن اسٹیڈیم کے لئے زمین کا حصول مشکل کام ہوگا۔ اس وقت پاکستان کی کرکٹ چار شہروں کراچی، لاہور، پنڈی، ملتان تک محدود ہے،پشاور کا ارباب نیاز اسٹیڈیم نامکمل تعمیراتی کام کے سبب کئی سالوں سے بند ہے ۔ ذکا ء اشرف نئے اسٹیڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں آئندہ ہفتے سی ڈی اے حکام سے ملیں گے۔ سات سال پہلے انہوں نے یہ منصوبہبنایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں سہولتوں کا فقدان ہے اس لئے ذکاء اشرف اپنا کئی سال پرانا منصوبہ شروع کررہے ہیں ۔ ماضی میں وہ اسلام آباد میں اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کے باہر فائیو اسٹار ہوٹل بنانا چاہتے تھے لیکن ان کے جانے کے بعد وہ منصوبے فائلوں میں بند ہوگئے۔

اسپورٹس سے مزید