• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج نے عمران کیخلاف اپنے تعصب کا کھل کر اظہار کیا، پی ٹی آئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں بابر اعوان، فرخ حبیب، افتخار درانی نے توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے گواہوں کو غیر متعلقہ قرار دینے پر کہا ہے کہ جج کو اتنی جلدی کس بات کی ہے پیش ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں ، ابھی توفیس بک پوسٹوں سے متعلق فیصلہ ہونا ہے .

 جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اپنے تعصب کا اظہار کھل کر کیا تھا ، گواہان پیش کرنا عمران خان کا حق ہے ، جج صاحب بنا انکی شنوائی گواہان کو پیش ہونے سے کیسے روک سکتے ہیں ، اس عمل سے ان کا تعصب صاف ظاہر ہوتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید