• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ ریاض اور نور عالم سمیت مزید 13 پی ٹی آئی ارکان پارٹی سے فارغ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 پی ٹی آئی ارکان کو پارٹی سے نکال کر ان کی بنیادی رکنیت ختم کر دی ہے،رمیش کمار وانکوانی ، نزہت پٹھان ، رانا محمد قاسم نون بھی شامل،ملک شوکت علی کو شوکاز نوٹس، جبکہ سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ شوکت علی کو پارٹی پالیسی سے انحراف اور مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر نئی پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور دو دنوں کے اندر وضاحت طلب کی ہے۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان نے پارٹی چھوڑنے والوں کو برطرفی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کریں۔
اہم خبریں سے مزید