لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نا انصافی پر مبنی فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔دوبارہ موقع ملا تو 2017 سے بھی بہتر پاکستان بنائیں گے.
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ جھوٹے مقدمات ، سزائوں، نااہلیوں اور ہر طرح کے ظلم کو میں نے اور میرے ساتھیوں نے تو صبر و استقامت سے برداشت کر لیا مگر نا انصافی پر مبنی ان فیصلوں کی سزا پاکستان نے بھگتی۔
نواز شریف نے کہا کہ 2017ء کے پھلتے پھولتے پاکستان کو جبر اور ناانصافی کے ان فیصلوں نے 2022ء تک اس نہج تک پہنچا دیا کہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئی۔