• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف سوئی ناردرن گیس دفتر کے گھیراؤکا اعلان

پشاور ( وقائع نگار )جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا نے گڑھی سکندر خان میں گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف سوئی ناردر ن گیس دفتر کے گھیراؤکا اعلان کر دیا ہے یہ فیصلہ جماعت اسلامی یوتھ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد خلیل کے زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں کیاگیا انہوں نے کہاکہ گڑھی سکندر خان میں گیس کے مسئلے کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔ گیس پریشر کم ہونے اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہزاروں مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گیس مسئلے کے حوالے سے جی ایم سوئی ناردرن گیس سے ملاقات بھی کی تھی تاہم یہ مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوسکا گڑھی سکندر اور اس کے ارد گرد علاقوں میں گیس کے نئے پائپ لائن فوری طور پر بچھائے جائیں۔ 15اگست تک اگر مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو حیات آباد میں جی ایم سوئی ناردرن گیس کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا جس کی ذمہ داری گیس حکام پر ہو گی۔ سوئی نادرن گیس کے حکام کی جانب سے کئی بار یقین دہانی کے باوجود مسئلہ جو ںکا توں ہے گڑھی سکندر خان میں ہزاروں مکین گیس کے پریشر کم ہونے اور لوڈشیڈنگ کے باعث ذہنی کوفت کا شکار ہیں گیس کی پائپ لائنوں میں پانی آ رہا ہے جبکہ ہزار وں روپے کے بھاری بل ادا کئے جا رہے ہیں جبکہ گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کو مسترد کرتے ہیں
پشاور سے مزید