راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)باخبر ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات کی آڑ لے کر مری میں تعمیرات پر غیر اعلانیہ پابندی لگانے والی ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے مری میں جمخانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہےجس کیلئے مری کے گنجان آباد علاقے کا انتخاب کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق مری میں ضلعی گیسٹ ہائوس جو پہلے ڈپٹی کمشنر آفس کے زیر انتظام تھا اب کمشنر آفس کے کنٹرول میں ہے۔جی پی او مری کے پاس قائم اس گیسٹ ہائوس کے قریب جمخانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مری سٹی کی یونین کونسل تعمیرات کے حوالے سے حساس ترین ہے جہاں تعمیرات روکنے کیلئے متعدد قوانین بنائے جاچکے ہیں۔