اسلام آباد (جنگ نیوز)تحریک انصاف کے رہنماءاورسابق وزیر خزانہ اسدعمر نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف اسلام آباد میں تحریک انصاف کے خلاف کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑلیں ‘پتا چل جائے گا اسلام آباد والے کیا سمجھتے ہیں اسلام آباد میں کام کس نے کیا ہے‘عوام سے فیصلہ کروالیتے ہیں ۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سناہے مریم اورنگزیب نے جمعرات کو کسی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حلقہ اسد عمر کا ہوتا تھا اور تحریک انصاف حکومت کے دور میں صرف ایک ہینڈ پمپ کا افتتاح ہوا۔