کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نور علی نے مشاورت سے ضلع کوئٹہ کے مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے دانشوروں ، سماجی کارکنوں اور فعال ذمہ داران پر مشتمل ضلعی پبلک ایڈ کمیٹی قائم کردی ہے ، کمیٹی کے صدر محکم الدین قاضی ، سیکرٹری عبدالشکور بلوچ ہوں گے جبکہ ممبران میں اعجاز احمد عاجز، چیئرمین دارو خان، سردارشیر دل خان مینگل، محمد حلیم حماس ، ڈاکٹرعبدالرحیم ناصر ، ملک اجمل خان دوتانی اور سید نورالحق ایڈوکیٹ شامل ہوں گے ۔ کمیٹی ممبران میں بعد ازاں مشاورت سے ضرورت کے تحت اضافہ کیا جاسکے گا جبکہ مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ، حکومتی نمائندوں سے رابطوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً مشاورت ، اجلاس ، و جرگے منعقد کیے جائیں گے۔