• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے ملک تباہ کیا، سوات میں دہشتگردوں کو بسنے کی دعوت دی، شہباز شریف

قصور، کھڈیاں خاص(نیوز ایجنسیاں، مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک تباہ کیا، سوات میں دہشت گردوں کو بسنے کی دعوت دی، اگلے وزیراعظم نواز شریف جلد واپس آئینگے اور پاکستان کی تقدیر بدل دیگا، نواز شریف چین سے سی پیک لے کر آئے، نوجوانوں کو لیپ ٹاپس نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دوں۔ قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھکاوٹ اتر گئی ہے، آج ایک ٹرین حادثہ ہوا، 30 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، اللہ انہیں جنت میں جگہ عطا فرمائے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج آپ کو اپنے قائد نواز شریف کا سلام پیش کرنا چاہتا ہوں، یہ عوامی سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے اگلا وزیر اعظم نواز شریف ہوگا، آج تقریباً 263 ارب روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ہے، 260کلو میٹر کی موٹروے بنے گی تو اس علاقے میں خوشحالی آئیگی، نواز شریف اس موٹروے کے معمار ہیں، انہوں نے ملک بھر میں موٹروے کا جال بچھایا۔انہوں نے کہا کہ 2008 میں 20،20 گھنٹے کی لودشیڈنگ ہوتی تھی، 2013سے 18 کے درمیان بجلی کے اندھیرے ختم ہوئے، نواز شریف چین سے سی پیک لے کر آئے، سی پیک کے ذریعے پاکستان میں 30ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، لاکھوں کی تعداد میں نوجوانوں کو میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپس ملے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ داسو، دیامر بھاشا ڈیم زیر تعمیر ہے ان کے معمار بھی نواز شریف ہیں۔

اہم خبریں سے مزید