• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی پاکستان سے روٹھی رہی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے میچ میں بھی جیت کا اکاؤنٹ نہ کھول سکی۔ جاپان کیخلاف بھی میچ 3-3سے ڈرا رہا۔اس کی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی ہے، پاکستان نے تین میچوں میں دو برابر کھیلے جبکہ ملائیشیا کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چنئی میں ایشین چیمپئن کیخلاف پاکستان کی جانب سے 9ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے 25 ویں اور 55ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے محمد سفیان خان نے دو گول اسکور کئے جبکہ جاپان کی جانب سے 13ویں منٹ میں سیرین تناکا ،37ویں منٹ میں ریوسی اور 45ویں منٹ میں پنالٹی کارنر کے ذریعے ماساکی نے گول بنایا ۔ پلیئر آف دے میچ پاکستان کے محمد مرتضیٰ یعقوب قرار پائے ۔
اہم خبریں سے مزید