اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے موقع پر عمران خان کی رہائشگاہ میں باوردی اہلکاروں کی مبینہ توڑ پھوڑ کی تصاویر اور ویڈیو جاری کر دی ہے، پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق باوردی اہلکاروں نے رہائشگاہ کے مختلف حصوں میں توڑ پھوڑ کی ، انکے بیڈ روم کے اطراف میں حفاظت کی غرض سے لگائے گئے شیشوں کو بطور خاص ضربیں لگا کر نقصان پہنچایا گیا۔