پشاور(جنگ نیوز) صوابی میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر محمد اقبال خان کی نگرانی میں ٹریفک انچارج علی خان و ٹریفک عملہ نے زائد کرایہ وصول کرنے ،کالے شیشے استعمال کرنے،کم عمر ڈرائیوروں ،رکشہ غیر نمونہ وہیل کپ،غیر رجسٹرڈ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر کئی گاڑیوں کا چالان کیا ہے۔ ٹریفک انچارج علی خان نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ہر قسم کے کالے شیشوں پر پابندی عائد ہے، کسی بھی پرمٹ یا اجازت نامہ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، لہٰذا سب سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑیوں سے کالے شیشے اتاریں اور روڈ پر بنائے گئے یو ٹرنز کا درست استعمال کرکے ایک اچھے اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ شہری ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔