کوئٹہ (پ ر)آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نور احمد کاکڑ،پرچون ایسوسی ایشن کے صدر ابراہیم نیچاری اور دیگر مرکزی عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کوئٹہ کی شاہراہوں پر مارکیٹ کمیٹی فیس کے نام پر ٹھیکیدار مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہتھک آمیز رویے زبردستی اور طے شدہ شیڈول فیس سے ہٹ کر زاہد رقم وصول کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ناجائز اقدام پرچون ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجاًہزار گنجی اورمیاں غنڈی میں کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بند کیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم کمشنر کوئٹہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے ٹرک مالکان کواس غیرمنصفانہ اقدام اور ان سے زائد رقم بٹورنے سے نجات دلانے میں کردار ادا کریں۔