• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کا منظرنامہ بدل گیا، شہباز شریف

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسپیشل انوسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل اور سی پیک منصوبے ملکر ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیداہونگے، چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے ،مشکل وقت ختم ہو گیا ، آرمی چیف پاکستان کے کاز کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں جنرل عاصم منیرنے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا،صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چینی حکومت اور کمپنیاں پاکستان کامعاشی منظر نامہ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی پیک اور ترقیاتی کاموں میں خدمات سرانجام دینے والی چینی کمپنیوں اور بینکوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال دوستی کا عکاس ہے۔

اہم خبریں سے مزید