• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متھرا الیکشن پی ٹی آئی پر الزامات کے جوابات خود مل گئے ہیں، عمران سالارزئی

پشاور(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے میئر متھرا الیکشن جیت کر ان سیاسی پنڈتوں کے تابوت میں آخری کیل ٹوک دیا جو کہتے تھے کہ ان کے جانے سے پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہے،پی ٹی آئی کے ورکرز سیاسی خاندانوں، جاگیرداروں، خانوں کی پروا کئے بغیر عمران خان کے آواز پر لبیک کہتے ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے نائب صدر و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے متھرا الیکشن جیتنے کے بعد آپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ متھرا الیکشن میں مخالفین کی طرف سے پی ٹی آئی پر لگائے کئے الزامات کے جوابات خود مل گئے پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کے بیساکھیوں کا طعنہ دینے والے خود ان بیساکھیوں کے استعمال کے باوجود الیکشن بری طرح ہار گئے۔ عمران خان سالارزئی نے کہا کہ عوام پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے سوا کسی پر اعتماد نہیں کرتے اور انشاءاللہ جنرل الیکشن میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف یہ ثابت کر دے گی کہ عوام ان کے ساتھ ہے
پشاور سے مزید