لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کافیصلہ لندن سے آئے گا‘اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی مشاورت سے نہیں ہوگا‘
تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں، ملک کو مایوسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نئے اور شفاف انتخابات ہیں‘عمران خان ہی پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے‘ جیل میں وکلا کے ذریعے چیئرمین سے رابطہ ہو گا تو رہنمائی لیتے رہیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشاورت سنت بھی ہے‘ اس میں برکت بھی ہے اور یہ جمہوریت بھی ہےمگر نگراں حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ راجہ ریاض من پسند اپوزیشن لیڈر ہیں۔