• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی اور کوئٹہ سے آنے اور جانیوالی کئی ٹرینیں منسوخ، متعدد لیٹ

لاہور ( جنرل رپورٹر )نواب شاہ میں ہزارہ ٹرین حادثہ کے بعد سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ کئی ٹرینوں کو نسوخ کر دیا گیا ہے کراچی ٹرین لاہور سے کراچی کیلئے شام پونے پانچ گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ رات 9 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوئی ،تیز گام راولپنڈی سے کراچی کیلئے دوپہر 1 بجکر 35 منٹ کی بجائے سہ پہر 3 بجکر 25 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی ،علامہ اقبال سیالکوٹ سے کراچی کیلئے 11 بجکر 45 منٹ کی بجائے شام 5 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوئی ، کراچی سے لاہور آکر راولپنڈی جانے والی تیز گام، کراچی سے لاہور آکر مارگلہ جانے والی گرین لائن اور کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرینوں کو لاہور میں منسوخ کر دیا گیا اور تیزگام کے مسافروں کو لاہور سے راولپنڈی جانے کیلئے کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ا ٹرین میں ایڈجسٹ کیا گیاجوکہ لاہور سے سہ پہر 3 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوئی،گرین لائن کے مسافروں کو لاہور سے راولپنڈی جانے والی سبک خرام ٹرین میں ایڈجسٹ کیا گیا جوکہ لاہور سے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 4 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی ،علامہ اقبال س ٹرین کے مسافروں کو لاہور سے سیاکوٹ جانے کیلئے لاثانی ٹرین مین ایڈجسٹ کیا جائے کیا جوکہ لاہور سے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجکر 55 منٹ پر روانہ ہوئی ،ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کیلئے لاہور سے سبک خرام ٹرین کے ساتھ 2 جبکہ لاثانی ٹرین کے ساتھ ایک اضافی کوچ لگاکر روانہ کیا ۔
لاہور سے مزید