کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی،چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں کہا ہے کہ دوسروں کو چور کہنے والا آج خود چور ثابت ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی آج خود مکافت عمل کا شکار ہیں دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے والا آج خوداس میں گر پڑا۔ ابھی تو توشہ خانہ کیس سامنے آیا ، اپنے تین سالہ دور میں ترقی کرتے پاکستان کو اجاڑنے والے کی کرپشن کی ان گنت داستانیں ہیں جو جلد سامنے آئیں گی۔ آج موجودہ حالات کے ذمہ دار بھی چیئرمین پی ٹی آئی ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں اپنی انا اور مخالفین کو انتقام کا نشانہ بناتے بناتے ملک کے تمام اداروں کو تباہ اور عوام کو موجودہ حالات کی دلدل میں دھکیل دیا۔ آئی ایم ایف سے کئے معاہدوں کے انحراف کی وجہ سے ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچا مگر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچاتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ ن لیگ عوام کی جماعت ہے جسے عوام کے مسائل کا ادراک ہے وہ دن دور نہیں جب عوام کے مسائل حل اورپاکستان ترقی کرتے ممالک کی صف میں شامل ہوگا۔