کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔ ہوم ٹیم نے چار گول سے فتح سمیٹ لی۔ پاکستانی ٹیم ایک بار بھی گیند کو جال کی نذر کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔بدھ کو دیگر میچوں میںجاپان نےچیناور ملائیشیا نے جنوبی کوریا کو ناکامی سے دوچار کیا۔ سیمی فائنل میں ملائیشیا کا مقابلہ کوریا سے جبکہ بھارت کا مقابلہ جاپان سے جمعے کو ہوگا۔ چنئی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر روایتی حریف کے خلاف بھارتی ٹیم کھیل کے ہر شعبے میں حاوی دکھائی دی۔ اس نے چاروں کوارٹرز میں گول اسکور کئے، قومی کھلاڑیوں میں فٹنس کی کمی نمایاں نظر آئی، اس ناکامی کے بعد قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے بھی باہر ہوگئی، پاکستانی ٹیم پنالٹی کار نر سے بھی فائدہ نہیں اٹھاسکی، پورے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے گیند پر اپنا کنٹرول برقرار رکھا، بھارتی کپتان ہرمن پریت سنگھ نے دو گول اسکور کئے، جبکہ جگ راج سنگھ اور آکاش دیپ سنگھ نے ایک، ایک گول بنائے۔