کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 طلبہ زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، صورتحال پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کرلیا،علاوہ ازیں موسیٰ کالونی سٹی کالج میں بھی2 طلبہ تنظیموں میں تصادم ہوا،جھگڑے میں لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،دونوں طلبہ تنظیم کے کارکنوںنے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا، کرسیاں ماریں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا. پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران متعدد طلبہ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا کس بات پر ہوا، تفتیش کی جارہی۔ ذرائع کے مطابق ایک طلبہ تنظم کے کارکنان واقعے کی ایف آئی آردرج کروانے مبینہ ٹاؤن تھانے پہنچنے لیکن پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا اور صلح کا مشورہ دیا جس پر کارکنان مشتعل ہوگئے اور مبینہ ٹاؤن تھانےکےباہرپولیس کے خلاف احتجاج کیا،جس کے باعث ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ٹریفک جام ہو گیا ۔