• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز اور راجہ ریاض کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام نہیں، سائرہ بانو

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جی ڈی اے کی رہنما سائرہ بانو نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کے پاس نگراں وزیراعظم کا کوئی نام نہیں ہے، وزیراعظم نے اپنی حکومت کے اچھے کاموں کا کریڈٹ خود آرمی چیف کو دیا ہے، الیکشن وقت پر نہیں ہوئے تو پارلیمنٹ کی توہین ہوگی، پارلیمنٹ نے گرو دکشنا میں اپنا انگوٹھا کاٹ کر گرو کو دیدیا ہے۔ وہ جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہی تھیں۔ پروگرام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری بھی شریک تھے۔ملک احمد خان نے کہا کہ میری شدید خواہش ہوگی وقت پر انتخابا ت ہوں، راجہ ریاض کو نگراں وزیراعظم پر باقی اپوزیشن کی رائے بھی لینی چاہئے ،صدر علوی کا پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی بات سن کر کچھ کرنا بری روایت ہوگی، صحافیوں کو پیمرا ترمیمی بل پر اعتراضا ت ہیں تو بات سنی جانی چاہئے، راجہ ریاض نے سائرہ بانو سے مشاورت نہ کر کے بہت برا کیا ہے،عابد زبیری نے کہا کہ شہباز شریف حکومت میں ہم نے آئین کھودیا ہے، عدالتوں کی اتھارٹی کو پامال کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید