• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخ بہترین فیصلہ کرتی ہے ملکی امن داؤ پر نہیں لگنے دینگے، بلاول

اسلام آباد / سکھر (نیوز ایجنسیز / بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزارت سنبھالی تو خارجہ پالیسی دباؤ کا شکار تھی، ہمارا کام دہشت گردی کا خاتمہ ہے ، تاریخ بہترین فیصلہ کرتی ہے ، ملکی امن کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گے ، ایک بزرگ وزیر اعظم کہتا تھا 50؍ لاکھ گھردوں گا، چارسال میں ایک بھی گھرنہیں بناسکا،وہ جھوٹا،سلیکٹڈ تھا،عوام کودھوکہ دیا،ہمیں موقع ملا تو لوگوں کوپکےگھربنانے کیلئے بلا سود قرضے، مالکانہ حقوق دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو بریفنگ اور گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ دینے دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں، پاکستان کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، سی پیک کو بحال کیا اور دس سالہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، ہم وقت سے پہلے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، نہتے کشمیریوں کو ظلم و جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، افغان بہن بھائیوں کو سہولتوں کی فراہمی میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کے امن کو کسی صورت داؤ پر نہیں لگنے دیں گے، ہمارا کام پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کو بحال کرنا ہے۔علاوہ ازیں گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھ سے پہلے ایک بزرگ وزیر اعظم تھا، اس نے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ 50لاکھ گھر بناکر دوں گا، اس کو چار سال ملے مگر وہ ایک بھی گھر نہیں بناسکا، جھوٹا سلیکٹڈ تھا۔
اہم خبریں سے مزید