• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپواء ملتان کی جانب سے 5روزہ بیوٹیشن ٹریننگ کلاس

ملتان ( سٹاف رپورٹر) اپواء ملتان کی جانب سے 5روزہ بیوٹیشن ٹریننگ کلاس کا اہتمام کیا گیا اس سلسلے میں آل پاکستان ویمن ایسوسی ایشن اپواء ملتان میں 5روزہ بیوٹیشن ٹریننگ کلاس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، وائس چیئرمین اپواء مسز فرح فیصل نے کہا کہ اپواء خدمت خلق تعلیم نسواں اور خواتین کی فلاح و بہبودمختلف شعبوں میں انکی تربیت کرکے انہیں باصلاحیت بنانے کے لیے کوشاں ہے، تقریب میں آلینواراکی جانب سے مسز عطرت گیلانی نے شرکاء خواتین اور بچیوں کو گرمیوں میں میک اپ کی تکنیکس بتائی، تقریب میں مسز تہمینہ منیر نے اسٹیج میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ جنرل سیکرٹری اپواء نازیہ یاسر ،پرنسپل اپواء شمائلہ مرزا ایگزیکٹو کمیٹی ارکان طاہرہ نجم ،نادیہ وسیم ،ثمر قاسم ،یاسمین بخاری ،رفعت صدف ،ڈاکٹر شہلا آفتاب،مسز بینا یونس ،فرح رحمن ،حنا بابر ،مس صوبیہ ،منتہی ارسلان دیگر نے شرکت کی ۔
ملتان سے مزید