• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، دودھ میں پانی و مکس پاؤڈر کی ملاوٹ ‘ 10 شیر فروش جیل منتقل

پشاور(صباح نیوز) محکمہ خوراک نے دودھ میں پانی اور دیگر اجزاءکی ملاوٹ پر 10شیر فروشوں کو جیل منتقل کردیا۔ سیکرٹری محکمہ خوراک عابد خان وزیر اور ڈائریکٹر فوڈ یاسر حسن کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز تسبیح اللہ ‘ کمال احمد لائیو سٹاک ٹیموں نے ےکہ توت ‘ سید حسن پیر روڈ ‘ وزیر باغ ‘ قمر دین گڑھی ‘ سکےم چوک اور بازید خیل میں موبائل ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے دودھ کے تجزیئے کئے دودھ میں پانی شامل کرنے اورر مکس پا¶ڈر شامل کرنے پر 10افراد کو گرفتار کر کے پندرہ دنوں کیلئے جیل منتقل کردیا۔ راشننگ فوڈ کنٹرولر پشاور جمشید آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ ‘ پلاسٹک آف پےرس اور مکس پاؤڈر کی ملاوٹ کرنے والے محکمہ خوراک کے شکنجے سے بچ نہیں سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی ےقےنی بنانے کے لئے تمام تر صلاحےتیں بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش کے نام پر زہر بیچنے والوں کیلئے پشاور میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنےاد پر ملاوٹی دودھ فروخت کرنیوالوں اور گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ شہریوں کو معےاری و مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔
پشاور سے مزید