اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے گذشتہ روز دیگر ججز کے ہمراہ ہائی کورٹ بار روم کا دورہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ہائی کورٹ سے بار روم کے درمیان بنائے جانے والے راستے کا بھی افتتاح کیا۔ بعد ازاں صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار نوید ملک اور دیگر عہدیداران نے ججز کوبار روم کا دورہ کرایا۔