• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی، پاکستان آج پانچویں پوزیشن کا میچ چین سے کھیلے گا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئینز ٹرافی میں پاکستانی ہاکی ٹیم جمعے کو پانچویں پوزیشن کے لئے چین سے مقابلہ کرے گی، ایونٹ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں تھیں، قومی ٹیم ناقص کار کردگی کی وجہ سے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی،جمعے کو سیمی فائنل میں ملائیشیا اور کوریا، جبکہ بھارت اور جاپان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگیں،پاکستانی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے کہا ہے کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے کم وقت ملا، نئی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ توجہ دی، ہماری فٹنس بہتر ہوئی ہے،مسنگ کی وجہ سے میچز جیت نہیں سکے، دوسری جانب انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی جان محمد نے کہا ہے کہ شہناز شیخ کو ہیڈ کوچ بنانے کافیصلہ غلط تھا، ان کے آنے سے پہلے سے موجود ہ کوچنگ اسٹاف کی پلاننگ متاثر ہوئی۔

اسپورٹس سے مزید