اسلام آباد(نمائندہ جنگ) تحریک انصاف نےسائفرکے حوالے سےدی انٹرسیپٹ کی خبر پر باضابطہ اعلامیہ جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ منظرِعام پر آنیوالی تفصیلات نے عمران خان کے موقف کی صحت اور ساکھ پر مہرِ تصدیق ثبت کردی ہے،عمران خان کی آئینی و جمہوری حکومت کیخلاف ایک سازش کے نتیجے میں تحریک عدمِ اعتماد لائی گئی تھی،تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سائفر پر عمران خان کا موقف آج پوری طرح ثابت ہوگیا ہے۔