اسلام آباد (صالح ظافر) نئی قومی اسمبلی کے ارکان کی تقریب حلف برداری اور آئندہ اسپیکر کے انتخاب تک قومی اسمبلی کے موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پوری حکومت بشمول وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، وزیراعظم کے معاونین و مشیران، ڈپٹی اسپیکر، ارکان قومی اسمبلی اب عام شہری بن چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے لیکن راجہ پرویز اشرف اپنے عہدے پر تمام اختیارات، مراعات اور سہولتوں کے ساتھ برقرار رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر صدر اور چیئرمین سینیٹ بیرون ملک جائیں گے تو راجہ پرویز اشرف قائم مقام صدر بھی بن سکتے ہیں۔
راجہ پرویز اشرف سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔