کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا وزیراعظم کا سائفر کے معاملہ پر موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکی سازش کے بیانیہ سے تو خود عمران خان پیچھے ہٹ چکے ہیں، سائفر لیک ہونا ایف آئی اے انکوائری میں عمران خان کیلئے خودکش حملے سے کم نہیں ہے، شہزاد اقبال نے کہا کہ میں ان صحافیوں میں شامل ہوں جنہیں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے پہلی دفعہ سائفر کے متن سے آگاہ کیا تھا، مبینہ طور پر سائفر کا جو ٹرانسکرپٹ آیا ہے یہ ہوبہو وہی ہے جو باتیں اس وقت ہمیں بتائی گئی تھیں، اس بات کے امکانات بہت کم ہیں کہ سائفر کا ٹرانسکرپٹ غلط ہے۔