• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، مضر صحت مشروبات اور پتی چائے کی بڑی کھیپ برآمد

پشاور(اے پی پی):خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع ہنگو اورملاکنڈ میں کارروائیاں کی اور مضر صحت مشروبات اور پتی چائے کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہیں ۔ترجمان خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے سمانہ روڈ پر واقع خوراک کے کاروباروں پر چھاپے مارے اورایک گودام کے معائنے کےدوران 3 سو لیٹرزسے زائد جعلی مشروبات برآمد کرکے ضبط کر لی گئی اور گودام سربمہر کیا گیا اسی طرح ایک دوکان سے 100 کلو گرام غیر معیاری اور مضر صحت چائے کی پتی بھی برآمد کرکے ضبط کر لی
پشاور سے مزید