پشاور (اے پی پی):رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن میں تین شہریوں کے شکایت کی شنوائی ہوئی۔ چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان, کمشنر جج محمد عاصم امام اور کمشنر ذاکر حسین آفریدی نے شہریوں کے شکایات سنیں ۔گدون صنعتی زون سے مسمی خیال زادہ نے کمیشن کو درخواست دی تھی کہ وہ ایک کارخانے میں بطور گارڈ کام کر رہا ہے اور عرصہ دراز سے ورکر ویلفیئر بورڈ کو کوارٹر کے حصول کے لئے فیکٹری کی مخصوص کوٹے سے الاٹمنٹ کی درخواست دائر کر رکھی ہے