اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )پوٹھوہارڈویژن راولپنڈی پولیس نے اسلحہ کی نوک پر لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ پولیس کے مطابق تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوئےجوبعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔دونوں ڈاکوؤں کی شناخت عقیل اوروطن دوست جبکہ مورگاہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی۔ عقیل اور شاہد ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق مورگاہ میں پولیس پر فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکو ائرپورٹ کے علاقہ میں واردات کے دوران فائرنگ کے بعد فرار ہوئے تھے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تینوں ہلاک ڈاکوؤں نے3روز قبل تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں نجی ہسپتال میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے احمد افسر کو قتل اورمریضوں کو زخمی کردیاتھا،ہلاک ڈاکؤوں کو نجی ہسپتال میں ڈکیتی کے متاثرہ شہریوں نے بھی شناخت کر لیا ۔ملزمان نے چند روز قبل بیوٹی سیلون میں بھی لوٹ مار کی تھی،ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے زیر استعمال موٹرسائیکل، اسلحہ اورتین روز قبل ہسپتال میں چھینے گئے موبائل فون برآمدہوئے ہیں ۔