کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کینٹ میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے نجی ریسٹورنٹ کا منیجر جاں بحق جبکہ اس کے تین ساتھی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق پرنس روڈ کا رہائشی کینٹ کے نجی ریسٹورنٹ کے منیجر سید اسلم شاہ ولد محبوب بدھ کی شب تین ساتھیوں سیف اللہ ٗ زین اللہ اور طارق کے ہمراہ ریسٹورنٹ بند کر کے پید ل گھر جا رہا تھا وہ جیسے ہی چلتن روڈ پر پہنچنے تو تیز رفتار موٹرسائیکل سوار نےتینوں پر موٹرسائیکل چڑھا دی جس کے نتیجے میں سید اسلم شاہ شدید زخمی جبکہ ساتھی معمولی زخمی ہو گئےساتھیوں نے سیداسلم شاہ کو سی ایم ایچ منتقل کیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے مقتول کے چچا سید جہانگیر شاہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔