کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت تین کارندوں کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر لی پولیس کے مطابق ایس پی سریاب ڈویژن ضیا اللہ مندوخیل کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے کارندے مشرقی بائی پاس منظور شہید تھانے کی حدود میں موجود ہیں جس پر ایس ایچ اوعبدالرؤف جبار شاہوانی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس نے مشرقی بائی پاس گلی نمبر دو میں کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سرغنہ رحمت اللہ عرف رحمتل ٗدو کارندوں وحید اور حکیم کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دو جن سے زائد موٹرسائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے۔