کوئٹہ(پ ر)پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست جوش و خروش سے منایا جائے گا اس سلسلے میں مرکزی پروگرام تحصیل نانا صاحب نانا آباد میں منعقد ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پارٹی چیئرمین کی قیادت میں ملک سے دہشتگردی ، مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ کرکے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی امید کی کرن ہیںجنہوں نے نوجوانوں کوملک سے وفاداری کا درس دیا ہے۔ پاکستان کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس کی حفاظت اور ترقی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں انہوں نے گھر پر چھاپے اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھ پر کوئی مقدمہ تھا تو مجھے بلالیا جاتا میں تھانے آجاتا لیکن گھر پر چھاپے اور چادروچار دیواری کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں۔