• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے پریس سیکریٹری کی گریڈ 20 میں ترقی

اسلام آباد (محمد صالح ظافر /خصوصی تجزیہ نگار) وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے پریس سیکریٹری عبدل اکبر خان کو گریڈ20میں فوری طورپر ترقی دیدی ہے وہ آئندہ احکام ملنے تک اسی عہدے پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ عبدل اکبر کا تعلق انفارمیشن گروپ سے ہے انہیں انکی اپنے کام سے لگن اور تفویض شدہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں محنت شاقہ بروئے کار لانے کیلئے شہرت حاصل ہے وہ قبل ازیں ترکی میں پاکستان کے پریس اتاشی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اس دوران انہوں نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے قابل تعریف کردار ادا کیاتھا۔
اہم خبریں سے مزید