اسلام آباد (این این آئی، جنگ نیوز)سابق وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہئے، جبکہ شازیہ مری کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے۔
اپنے بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کمیٹی کے ساتھ ملکر پانچ نام دیئے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک خیبرپختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔
انہوںنے کہاکہ انتخابات میں تاخیر کے خدشات تو پہلے دن سے ہیں جب نگران حکومت کے اختیارات میں اضافے کا بل منظور ہوا۔
سابق ویزر نے کہاکہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، ہمیں علم نہیں تھا کہ انوار الحق کاکڑ کا نام آئیگا، بہتر ہوتا کہ ہم کسی اور شخص کا انتخاب کرتے۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پیپلز پارٹی کے تحفظات کی خبر غلط ہے۔