لاہور( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارٹی رہنماؤں کو نگراں وزیر اعظم کی نامزدگی کے حوالے سے بیان بازی سے روک دیا جبکہ خورشید شاہ نے اپنے بیان کے حوالے سے پارٹی قیادت کو وضاحت پیش کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی نامزدگی پر پارٹی کے سینئر رہنما کورشید شاہ کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر وضاحت طلب کی تھی جس پر انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کردی ہے ۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے تمام رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے حوالے سے کسی طرح کی بیان بازی نہ کریں۔