کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی اور سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے نگراں عبوری وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو جی ڈی اے کی جانب سے مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مُشکل معاشی و سیاسی حالات کے باوجود نگراں وزیر اعظم پاکستان کو بہتری کی جانب لے جائیں گے اور غریب عوام کو صہولیات مہیا کریں گے۔ مہنگائی اور امن و امان کی صورت حال بہتر کریں گے۔