راولپنڈی (نمائندہ جنگ)اڈیالہ جیل سے رہا ہونے پرپی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو نیب نے حراست میں لے لیا،سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ خالد حیات نے سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کو 1دن کے راہداری ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیدیا جہاں سے نیب کی ٹیم پرویز الٰہی کو لیکر لاہور روانہ ہو گئی جہاں انہیں آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،نیب نے اختیارات سے تجاوزاور کرپشن کے نئےکیس میں گرفتار کیا ،ایک دن کے راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے کردیا گیا،پرویزالٰہی کو ڈپٹی کمشنر لاہورکے حکم پر 16جولائی کو 30دن کیلئے نظربندکیاگیا تھا انہیں کچھ دن لاہورجیل میں رکھاگیا اوربعدازاں سنٹرل جیل راولپنڈی منتقل کردیاگیاتھا جیل حکام کے مطابق انکی نظربندی کی مدت 14اگست کوختم ہونے پر انہیں رہا کردیا گیا لیکن پہلے سے موجود نیب لاہور کی ٹیم نے اختیارات سے تجاوز اور کرپشن کے نئے کیس میں انکی باضابطہ گرفتاری عمل میں لانے کے بعد انہیں جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں پیش کیاہے ۔