• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی ریاستی کونسل کا غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے حال ہی میں جاری کردہ بیان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے بارے اپنی ہدایات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔ ہدایات میں مقامی اور بین الاقوامی حالات کے درمیان مجموعی توازن کو بہتر بنانے اور عالمی معیار کے کاروباری ماحول کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے جو مارکیٹ پر مبنی، قانون پر مبنی اور بین الاقوامی ہو۔ انہوں نے چین کی وسیع مارکیٹ کے بھرپور استعمال ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور اس کو استعمال کرنے میں مزید کوششیں کرنے اور اعلی معیار کے کھلے پن کو فروغ دینے سمیت ہر لحاظ سے ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرنے پر بھی زور دیا۔ ریاستی کونسل کے مطابق ہدایات کے تحت 6 پہلوں میں 24 مخصوص اقدامات پیش کیے گئے ہیں۔ ان پہلوں میں غیر ملکی سرمائے کے استعمال کے معیار کو بہتر بنانا، غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے کاروباری اداروں کے ساتھ قومی سلوک کی ضمانت دینا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کو مضبوط بنانا، سرمایہ کاری اور آپریشن کی سہولت کو بہتر بنانا، مالی اور ٹیکس سپورٹ میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں کو بہتر بنانا شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید