• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پہلا ملک جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کیا، جعفر روناس

لاہور(آصف محمود بٹ) لاہور میں قائم خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل اور ثقافتی اتاشی جعفر روناس نے کہا ہے کہ روئے زمین پر ایسا کوئی نہیں جو ایک ایرانی سے زیادہ پاکستان کو چاہتا ہو۔ پاکستان کے یوم آزادی پر جاری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے بیان میں جعفر روناس نے کہا ایران وہ پہلا ملک ہے جس نے آزادی کے بعد پاکستان کو تسلیم کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ نے کہا کہ دونوں برادر ممالک نے اپنی تاریخ کے نازک ادوار میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔جعفر روناس نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئیں ایک بار پھر برادرانہ ثقافت کو فروغ دینے کے حلف کی تجدید کرتے ہوئے آزادی کا جشن منائیں جس میں بھائی چارہ، دوستی اور اتحاد ضابطہ حیات بن جائیں۔ پاکستان زندہ آباد، ایران پاکستان دوستی پائندہ آباد۔
اہم خبریں سے مزید