• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین پہلی بار ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سڈنی، آسٹریلیا (شکیل یامین کانگا / نمائندہ خصوصی ) اسپین نے سوئیڈن کو2-1سے شکست دیکر پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل میں جگہ بنالی۔ ایڈن پارک، آکلینڈ میں سیمی فائنل میں سخت معرکہ آرائی رہی، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کا پہلا گول 81ویں منٹ میں اسپین کی سلمیٰ سیلسٹے نے کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ سات منٹ بعد سویڈن کی ریبیکا نے گول کرکے اسکور برابر کردیا۔ کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل اولگا کارمونا نے گول کرکے ٹیم کو فتح دلوا دی۔ دوسرا سیمی فائنل بدھ کو میزبان آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم ہونے کی حیثیت سے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید