پشاور(نامہ نگار) کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے کہا ہے کہ انہوں نے آزادی کا دن یتیم اور بے آسرا بچوں کے ساتھ گزار کر روحانی خوشی اور تسکین حاصل کی انہوں نے یتیم بچوں کی پرورش،دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یتیم اور بے سہارا بچوں کے فلاحی ادارے زمونگ کور میں موجودبچوں کے ساتھ دن گزارنے کے دوران منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر، اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چوہدری، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلیم ایوبی اور ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر نور محمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر کمشنر پشاور ڈویژن کو ڈائریکٹر زمونگ کور نے فلاحی ادارے میں یتیم اور بے آسرا بچوں کو تعلیم،رہائش،خوراک اور دیگر سہولیات بارے تفصیلی آگاہی دی۔ زمونگ کور میں کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے بچوں کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔بچوں نے کمشنر پشاور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان سے گھل مل گئے۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں بچوں نے مختلف خاکے اور ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کو محظوظ کیا اور ان سے داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے یتیم اور بے آسرا بچوں کی مثالی پرورش،دیکھ بھال اور تعلیم پر فلاحی ادارے زمونگ کور کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آج انہوں نے آزادی کا دن یتیم اور بے آسرا بچوں کے ساتھ گزار کر روحانی خوشی اور تسکین حاصل کی انہوں نے یتیم بچوں کی پرورش،دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اس سلسلے میں کسی بھی رکاوٹ کے سلسلے میں براہ راست ان سے رابطہ کی ہدایات جاری کئے۔