کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران سے مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہے ، ایران کی جانب سے مکران کو بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق 132 کے وی جیکی کور ، مند ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے 132 کے وی پولان ، جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے بھی 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے ، ایران سے اب مجموعی طور پر 200 میگاواٹ بجلی آرہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی کے کوٹہ میں اضافہ کے بعد مکران ڈویژن کے علاقوں میں اضافی لوڈ مینجمنٹ ختم کردی گئی ہے اور مکران کے تمام علاقوں میں بجلی کی صورتحال معمول پر آگئی ہے۔