• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی عام انتخابات میں کراچی سے کلین سویپ کریگی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں کراچی سے کلین سویپ کرے گی،جماعت اسلامی اہل کراچی کی امیدوں کا مرکزبن چکی ہے،کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ دے کر سب سے بڑی جماعت بنایا، کارکنان حق دو کراچی تحریک کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں اور گھر گھر جاکر عوامی رابطے شروع کریں،ہمیں امید ہے کہ اہل کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرح قومی وصوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھی بھرپور ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی میں ”جشن آزادی فیسٹول“سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ نعیم ا لرحمنٰ کو کورنگی کراسنگ سے ریلی کی صورت میں لانڈھی الرازی چوک لایاگیا، فیسٹیول میں قومی کرکٹر،شاعر،ادیب،فٹبالرودیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی،علاوہ ازیں حافظ نعیم الرحمنٰ نے ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد کے علاقے جاموٹ پاڑہ میمن گوٹھ میں 3سالہ نعمان ابڑوکی کھلے مین ہول میں گر کر ناگہانی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو تی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید